پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی گندم اچھی اور کھانے کے قابل ہے، جھوٹ سے گریز کیا جائے، عبداللہ اعظم

امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کے خصوصی سیکرٹری عبداللہ اعظم نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی گندم اچھے معیار کی اور کھانے کے قابل تھی،

کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ افغانوں کو معیاری خوراک بھیجی ہے۔خیال رہے کہ افغانستان کے محکمہ زراعت کے ایک ڈائریکٹر نے بغیر کسی تحقیقات ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی گندم کو غیر معیاری اور بھارت کی گندم کو معیاری قرار دیا تھا، امارت اسلامیہ افغانستان کے حکام اس بیان کو نہ صرف مسترد کر دیا ہے بلکہ تحقیقات کا اعلان بھی کیا،واضح رہے کہ اس جعلی اور بے بنیاد ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے اس ویڈیو کو مرچ مصالحہ لگا کر بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جو بھارتی میڈیا کی پرانی روایات ہے،بھارت اور انکی میڈیا پاک افغان تعلقات کو خراب کرنے پر تلے ہو ئے ہیں۔