جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب

جنوبی وزیر ستان: قبا ئلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نےایک منٹ میں 80 پاونڈ وزن کے ساتھ 80 جمپنگ جیکس کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالااس سے پہلے یہ ریکارڈ مصر کے محمود محمد ایوب کا تھا،جس نے ایک منٹ میں 80 پاونڈ وزن کے ساتھ 72 جمپنگ جیکس کئے تھے،عرفان محسود کےاب تک 45 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہو چکے ہیں۔اب تک انڈیا، امریکہ، برطانیہ، فلیپائن، عرق، مصر، فرانس کے مختلف ریکارڈز توڑ چکا ہے۔