پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے، دو ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ہوئے ہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے، دنیا کواس صورتحال سے خبردار رہنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سےبات چیت کے لیے مزید کچھ نہیں کرسکتے، 80 لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔