خیبر:پاکستان کی جانب سے8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغان حکام کے حوالے

خیبر:ضلع خیبر طورخم بارڈر پر الخدمت فاونڈیشن. خدیجتہ الکبریٰ فاؤنڈیشن اور پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے افغانستان عوام کے لئے 8ٹرک امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کر دئے گئے ،پاک افغان بارڈر طورخم پر جزبہ خیر سگالی کے تحت الخدمت فاونڈیشن حکام کی طرف سے 4ٹرک اور خدیجتہ الکبریٰ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے 4 ٹرک ونٹر پیکج اور دیگر خوراکی اشیاء سے بھرے ٹوٹل 8ٹرک کا سامان الخدمت فاونڈیشن حکام تحصیلدار طورخم غنچہ گل مہمند اور دیگر حکام نے افغانستان امارات اسلامی حکام کے حوالے کر دئے گئے افغانستان امارات اسلامی حکام نے افغان عوام کے لئے 8ٹرک امدادی سامان حوالے کرنے پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان حکام پاک افغان کوآپریشن فورم حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا