قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے یونیورسٹی قائم کررہے ہیں،وفاقی وزیر شبلی فراز

کوہاٹ : وفاقی وزیر شبلی فراز نے کوہاٹ میں بین الااقوامی میعار کی کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا، صدر پاکستان بہت جلد اس یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کوہاٹ میں کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا، اس حوالے سے شبلی فراز کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے کوہاٹ اور قبائلی اضلاع کے ہزاروں نوجوان اعلی تعلیم سے مستفید ہوسکیں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ہزاروں طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے، قبائلی اضلاع کے طلباء کے لئے یونیورسٹی قائم کررہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے سب کیمپس بنانے جارہے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کامسیٹس یونیورسٹی کوہاٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئےجنوبی اور قبائلی اضلاع کے طلباء کو دور جانا پڑتا تھا، یونیورسٹی سے خیبر پختو نخواکے جنوبی اور قبائلی اضلاع مستفید ہوں گے۔