افغانی ملعونہ ڈاکٹر فوزیہ احمد زئی نے قرآن مجید کی بے حرمتی کردی

ویب ڈیسک:افغانستان سے تعلق رکھنی والی ملعونہ ڈاکٹر فوزیہ احمد زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لائیو آکر قرآن مجید کی بے حرمتی کرتے ہو ئے قرآن مجید کو جلایا اور مسلمانوں کو انتباہ کیا کہ تم میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے انہوں نے اپنی ویڈیو میں مسلمانوں اور پختون قو م کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے گندے گالیاں بھی کی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سے انگریز اچھے ہیں،ملعونہ کئی عرصے سے سوشل میڈیا پر اسلام اور علماء کرام کے خلاف گندی زبان استعمال کررہی ہے۔ملعونہ کی قرآن سوزی سے پورے عالم اسلام اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے شاید ان کو یہ نہیں معلوم کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کی سزائیں اللہ تعالیٰ اس دنیا میں ہی دے دیتا ہے جیسا کہ عہد نبویﷺ کا ایک واقعہ بھی اس پر شاہد ہے ”حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عیسائی آدمی مسلمان ہوا تو اس نے سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران پڑھ لی اور رسول اکرمﷺ کے لئے (وحی کی) کتابت کرنے لگا لیکن بعد میں مرتد ہوگیا کہنے لگا محمد(ﷺ) تو کسی بات کا پتا ہی نہیں ہے (معاذ اللہ) جو کچھ میں لکھ کر دیتا ہوں بس وہی کہہ دیتے ہیں اللہ تعالیٰ نے جب اس عیسائی کو موت دی تو اسے عیسائیوں نے قبر میں دفن کر دیا صبح ہوئی تو لوگوں نے دیکھا کہ زمین نے اسے باہر نکال پھینکا ہے عیسائیوں نے یہ کہا کہ یہ محمد(ﷺ) اور ان کے ساتھیوں کا کام ہے چونکہ وہ ان کے دین سے بھاگ کر آیا ہے لہذا انہوں نے اس کے لئے دوسری قبر کھودی اور پہلے کی نسبت بہت گہرا بنایا اور اس کو دفن کر دیا جب صبح ہوئی تو لوگوں نے دیکھا کہ زمین نے اسے باہر نکال پھینکا ہے عیسائیوں نے پھر الزام لگایا کہ محمد(ﷺ) اور ان کے ساتھیوں کا کام ہے کیونکہ وہ ان کے دین سے بھاگ کر آیا ہے لہذاان لوگوں نے اس کی قبر کھود کر لاش باہر نکال کرپھینک دیا ہے عیسائیوں نے تیسری مرتبہ اس کے لئے قبر کھودی اور اتنی گہری بنائی جتنی گہری وہ بنا سکتے تھے صبح ہوئی تو لوگوں نے دیکھا کہ زمین نے پھر اسے باہر نکال پھینکا ہے تب انہیں یقین ہوگیا کہ یہ کام مسلمانوں کانہیں ہے چنانچہ انہوں نے اس کی لاش ایسے ہی چھوڑ دی“ (بخاری۔ کتاب المناقب) یہ انجام ہے قرآن مجید کی بے حرمتی اور استہزا کرنے کا کہ زمین اسے اپنے اندر نہیں لے رہی تھی اور بار بار اسے باہر پھینک دے رہی تھی۔ یہ تو دنیاوی عذاب ہے اخروی عذاب اللہ ہی بہتر جانتا ہے .