شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگردی میں ملوث 6 ملک دشمن ہلاک

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں امن دشمنوں کیخلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، رپورٹ کے مطابق قبا ئلی ضلع شمالی وزیر ستان کے علاقہ میران شاہ سے آٹھ کلومیٹر دور خیر کلے ہمزونی میں سکیو رٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تباد لے میں6 دہشتگرد مارے گئے۔آپریشن کےدوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں، یہ ہتھیار سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونا تھے۔پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، وزیر ستان میں امن وترقی کاعمل سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے، مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا جبکہ مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔