خیبر: پاک افغان کو آپریشن فورم نے امدادی سامان کے 19 ٹرک طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دیئے

خیبر:ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے افغانستان عوام کے لئے 19ٹرک امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے افغانستان عوام کے لئے جزبہ خیر سگالی کے تحت 19ٹرک امدادی سامان سے بھرے ٹرک جس میں گرم کمبل ادویات اور خوراکی اشیاء شامل تھے پاک افغان کوآپریشن فورم کے چئیرمین حبیب اللہ خان نے افغانستان حکام کے حوالے کر یا اس موقع پر افغانستان امارات اسلامی حکام نے پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے افغان عوام کے لئے19 ٹرک امدادی سامان حوالے کرنے پر پاک افغان فورم کو آپریشن حکام اور پاکستان حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا