وزیراعظم عمران خان کی بی آر ٹی پشاور کو گولڈ سٹینڈرڈ سروس کا درجہ ملنے پر خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو انٹرنیشنل ٹیکنیکل سٹینڈرڈ کمیٹی کیجانب سے پشاور بی آر ٹی کو گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس کا درجہ دینے پر مبارکباد دی ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بی آر ٹی کی انٹرنیشنل ٹیکنیکل سٹینڈرڈ کمیٹی کی جانب سے پشاور بی آر ٹی کو گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس کا درجہ دیتے ہوئے 100 میں سے 97 نمبرز دیئے گئے ہیں جن کا مطلب ہے کہ یہ سروس تقریباً ہر لحاظ سےعالمی معیارات سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے کہاکہ ‏پشاور بی آر ٹی نے شہر میں عوامی نقل و حمل کےنظام میں انقلاب برپا کر دیا ہے، اگست 2020 میں اس کے آغاز سےاب تک 71 ملین سےزائد لوگ اس سےاستفادہ کرچکےہیں۔روزمرہ کی بنیادپراڑھائی لاکھ سے زائد شہری اس پر سفر کرتے ہیں جن میں سے 20فیصد خواتین کے علاوہ 60 فیصد کا تعلق کم آمدن والے طبقے سے ہے۔