ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ کا ون ونڈو احساس مرکز کا دورہ

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ یونگ یی نے ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں قائم ون ونڈو احساس مرکز کا دورہ کیا۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترنے ان کا استقبال کیا۔سیکرٹری عصمت طاہرہ، ایڈیشنل سیکرٹری سید معظم اور ڈائریکٹر نوید اکبر بھی مرکز پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یونگ یی کو احساس کے ون ونڈو آپریشنز پر بریفنگ دی۔ یونگ یی نے مرکز پر فراہم کردہ احساس کی تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور مرکز پر احساس کی تمام سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔ احساس ون ونڈو مراکز ملک بھر میں کھولے جائیں گے۔