چوروں کی آخری آرام گاہ ایوان اقتدار نہیں جیل ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد:وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے واضح پیغام دیا ہے کہ جس جس نے بھی ملک کو لوٹا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ،1985کے بعد اور آصف زداری کا اقتداردیکھ لیں اور عمران خان کی کے پی کے اور اب وفاق حکومت کے بعد کے وسائل دیکھ لیں،شریفوں کے پاس باہر جائیدادوں کے لئے پیسے آجاتے ہیں،دودھ، مرغیوں،چینی کا کاربارو شروع ہوتا ہے، ان تمام چوروں کی آخری آرام گاہ ایوان اقتدار نہیں بلکہ جیل ہے،عدم اعتماد ہمارے لئے کوئی چیلنج نہیں ہے، مونس الہی کے بیان کے بعد اور گھبراہٹ چھا گئی ہے، ہمارے اراکین کی فکر نہ کریں،اپنے 25,30اراکین کی فکر کریں جو ہر اہم موقع پر غائب ہوجاتے ہیں۔ سی ای سی اجلاس کے بعد سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید اور پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ڈی آئی خان میں جے یو آئی کو علی امین گنڈا پور نے شکست دی ہے،وہاں کے عوام نے ایک مرتبہ پھر فضل الرحمان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی ا ٓئی نے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پہلی بار بااختیار بلدیاتی نظام دیا گیا ہے، ماضی میں ناظمین کے لئے بولیاں لگتیں تھیں۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا سے ختم ہوگئی ہے۔پی ٹی آئی کو کرکٹ سے تین اور بنوں سے ایک نشست ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ باربار من گھڑٹ خبریں پھیلا رہا ہے، شبہاز شریف کے چہرے پر مایوسی سب نے دیکھی ہے،18فروری کو شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونے جارہی ہے،سلیمان شریف کو کونسی بیماری ہے وہ کیوں نہیں آرہے، مقصود چپڑاسی جیسے ملازمیں کے اکائونٹس میں 4ارب روپے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تو اپوزیشن کو گرانے میں لگی ہوئی ہے ان کی لڑائی دوسری اور تیسری پوزیشن کی ہے،ایک طرف زرداری کے پائوں پکڑے ہوئے ہیں دوسری جانب 22سال بعد چوہدری برادران کی عیادت کی یاد آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے صوابدیدی فنڈز ختم، بیرونی سفر پر کفایت شعاری کی ہے،عمران خان نے بیرون ممالک میں جائیدادیں بنائیں اور نہ ہی کوئی فیکٹریاں لگائیں ہیں۔