پاکستان کے مشہور موٹر سائیکلسٹ بریگیڈیئر (ر) عجب خان، کرنل( ر) ندیم گیل ،سلیم اور امتیاز کا قبائلی ضلع اورکزئی کا دورہ

اورکزئی: ملک بھر کے سیاحتی اور تاریخی مقامات کے دورے کے بعد پاکستان کے مشہور اور نامور موٹر سائیکلسٹ بریگیڈیئر (ر) عجب خان، کرنل( ر) ندیم گیل ،سلیم اور امتیاز کا موٹر سائیکلوں پر اسلام آباد سے قبائلی ضلع اورکزئی کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی محمد آصف رحیم نے موٹر سائیکلسٹ کا شاندار استقبال کیا۔موٹر سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے پشاوراور پشاور سے براستہ باڑہ لوئر اورکزئی کلایہ سیاحتی مقام ناناور گودر سنٹرل اورکزئی مشتی میلہ سیاحتی مقام سنپوگ اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی کے علاقہ غلجو اپر اورکزئی کے خوبصورت علاقے ماموزئی اور براستہ ماموزئی ضلع کرم پاڑا چنار کا بھی دورہ کیا اور وہاں سے ہنگو او ر ضلع اورکزئی کے سرحد پر واقع سطح سمندر سی7ہزار فٹ کی بلندی پر واقع سمانہ کا بھی دورہ کیا۔تین روزہ دورے کے اختتام پر موٹر سائیکلسٹ بریگیڈیئر (ر) عجب خان، کرنل( ر) ندیم گیل اورمشہور کاروباری شخصیات سلیم اور امتیاز نے ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی ضلع اورکزئی ملک بھر میں ایک خوبصورت حسین اور دلکش علاقہ ہے ۔یہاں پر سیاحت کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع میں قبائلی ضلع اورکزئی سیاحتی مقامات حسین نظاروں صاف و شفاف آب و ہوا قدرتی مناظر سبز گھنے جنگلوں پانی کے چشموں یعنی ہر قسم کے قدرتی حسن سے مالامال ضلع ہے۔یہاں کے اونچے پہاڑ خاص کر لوئر اورکزئی میں سیاحتی مقام ناناور غار گودر سنٹرل اورکزئی کے علاقہ سنپوگ ٹاپ تحصیل اساعیل زئی کے علاقہ خواجہ خضر اپر اورکزئی کے علاقہ ماموزئی قدرتی حسن اور سیاحت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے گیارہ ممالک میں اور ملک کے اندر موٹر سائیکلوں پر گھوم چکے ہیں مگر ہم نے قبائلی ضلع اورکزئی سے خوبصورت صاف اور قدرتی حسن سے مالامال علاقہ نہیں دیکھا ہے ۔انہوں نے ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ داروں سے اپیل کی کہ وہ قبائلی ضلع اورکزئی میں انوسمنٹ کریں، ہوٹلیں بنائیں، ریزارٹ بنائیں اورکزئی میں سیاحت کے وسیع تر مواقع موجود ہیں ۔یہاں پر انوسٹ کرنے سے اور سرمایہ کاری کرنے سے قبائلی ضلع اورکزئی دن دگنی رات چگنی ترقی کریگا ۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ قبائلی ضلع اورکزئی سیاحتی لحاظ سے ایک خوبصورت علاقہ ہے یہاں پر مکمل امن قائم ہے اس لئے ہماری طرح ملک بھر سے سیاح مری ،چترال، گلگت بلتستان، سوات اور کالا کے ساتھ قبائلی ضلع اورکزئی بھی آئیں اور یہاں کے خوبصورت وادیوں ،پہاڑوں سیاحتی مقامات اور خوبصورت ماحول اور حسین نظاروں سے لطف لیں ۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف ضلع اورکزئی کے رہنماء خضر حیات خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے ضلع اورکزئی کا سیاحت پروموٹ ہوگا اور قبائلی ضلع اورکزئی سے پاکستان سمیت پوری دنیا کو امن کا پیغام جائے گا کہ قبائلی ضلع اورکزئی ایک پر امن علاقہ ہے اور یہاں پر سیاحت کے وسیع تر مواقع موجود ہیں اور اس وقت قبائلی ضلع اورکزئی میں مکمل امن قائم ہے اس موقع پر موٹر سائیکلسٹ نے بھی ضلعی انتظامیہ اور خاص کر ڈی سی محمد آصف رحیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیں اس تین روزہ دورے کے موقع پر ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا ہماری رہنمائی کی جن سے اورکزئی کی سیاحت کو ترقی میں اہم مد دملے گی۔