آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون ، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سعودی وزیر داخلہ نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ جبکہ آرمی چیف نے کہا کہ اسلامی دنیا میں سعودی عرب کا نمایاں مقام ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔