بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پشاور: شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے،بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے ​پاک فوج کے جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔​بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار شاہد محسود کو جنوبی وزیرستان میں پورے فوجی اعزازکےساتھ سپرد خاک کردیا گیا،نمازجنازہ میں سول و عسکری حکام سمیت علاقے کی عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔لانس نائیک زین العابدین بلوچستان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مادر وطن پر قربان ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ آبائی گاوں کی جناز گاہ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تمام شہدا کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی ہے۔ نمازجنازہ میں عسکری حکام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہدا کی تدفین پورے فوجی اعزازکے ساتھ کی گئی۔پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،قبر پر پھولوں کے دستے چڑھائے، جبکہ شہریوں کی جانب سے شہید کے جنازے کے راستوں میں پھول نچھاور کئے گئے اور پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،نمازجنازہ کے علاقہ عمائدین نےسیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کو بزدلانہ حملوں سے ڈرا نہیں سکتے، ہماری سکیورٹی فورسز تاریخ رقم کر رہی ہیں، دہشت گردوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کا مقابلہ دنیا کی بہترین فوج سے ہے جو انہیں ہر محاذ پر شکست دے گی۔