صوبائی وزیر فیصل امین خان کی ز یر صدارت اجلاس، جنوبی اور قبا ئلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

ڈیرہ اسماعیل خان:وزیر بلدیات و دیہی ترقی فیصل امین خان گنڈہ پور اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد کی سربراہی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع کے آر ایم اوز،ٹی ایم اوز اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے افسران سے ایک گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میونسپل سروسز اور مختلف جاری شدہ منصوبوں اور نئے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگز دی گئی،ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور بنوں ڈویژن کے آر ایم اوز، ٹی ایم اوز اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ افسران کی کارکردگی اور اداروں کے باہمی تعاون اور عوامی سہولیات کو آسان بنانے پر زور دیا گیا،ڈیرہ اسماعیل خان،پروآ،پہاڑپور،ٹانک،کلاچی،درابن،ڈیرہ ڈوپلمنٹ اتھارٹی اور بنوں،سرائے نورنگ،لکی مروت،ڈومیل،بکاخیل،بنوں ڈوپلمنٹ اتھارٹی،ککی اور غزنی خیل سمیت ضم شدہ اضلاع کے افسران بالا نے میٹنگ میں وزیر بلدیات فیصل امین خان اور سیکرٹری شکیل احمد کے ساتھ ترقیاتی منصوبے،کالونیوں کی رجسٹریشن و نقشہ جات کی رجسٹریشن،شہری و دیہی علاقوں کی صفائی،اور سب سے اہم گرین پاکستان وژن کے مطابق شجرکاری مہم پر زور دیا گیا،وفاقی وزیر فیصل امین خان نے اس موقع پر ہدایات جاری کی کہ جنوبی اضلاع کی تمام میونسپل ادارے بشمول ٹی ایم ایز،ڈبلیو ایس ایس سی لوگوں کے مسائل فوری حل کریں اور اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہروں و دیہاتوں کو صاف رکھا جائے،بجائے اسکے کہ لوگ نشاندہی کریں اور اسکے بعد وہاں صفائی ہو،اسکے علاوہ میونسپل سروسز کو عوام دوست ہونا چاھئے اور عوام کو انکا حق انکی دہلیز پر پہنچایا جائے کیونکہ یہ واحد ادارہ ھے جس کا تعلق براہ راست عوام سے ہوتا ہے،سیکرٹری شکیل احمد نے ہدایات جاری کی کہ ناجائز تجاوزات پر فوری کام شروع کیا جائے اور حکومتی اراضیاں واپس لے کر وہاں عوام کی فلاح کے منصوبے لائے جائیں۔پچاس کنال سے سو کنال،اور اس سے بڑی کالونیوں کی رجسٹریشن کو مزید آسان بنا کر عوام کے لئے مزید آسانیاں پیدا کریں۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق جدید ترین وسائل سے سسٹم کو آسان بنا کر بلدیات و دیہی ترقی کی سروسز دی جائیں گے