ہنگو میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 راکٹ گولے برآمد

ہنگو: پولیس نے ہنگو میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، نالے سے 2راکٹ گولے برآمد،علاقے میں سرچ آپریشن شروع ،تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے علاقہ سیدان بانڈہ جابو فٹ بال گراونڈ کیساتھ نالے میں 2راکٹ گولے رکھے تھے۔جسکی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔انچارج نیٹ ڈی ایس پی شفیق خان بی ڈی ایس کے انچارج جعفرحسین اور ایس ایچ او سٹی نبی خان کی نگرانی میں ​پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈنے کارروائی کر کے دونوں راکٹ گولے ناکارہ بنا دئیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ درج کرکے اس ضمن میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ​پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولے مبینہ طور پر دہشت گردی کےلئے استعمال ہونے تھے ۔علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہ