خیبر: سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا محمد طاہر اورکزئی کا پاک افغان دوستی ہسپتال طورخم کا دورہ

خیبر: سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا محمد طاہر اورکزئی نے پاک افغان دوستی ہسپتال طورخم ڈسٹرکٹ خیبر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں سروس ڈیلیوری، صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی، کووڈ-19 ویکسینیشن سنٹر اور دیگر امور کا جائزہ لیا.اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ صحت کی دوسرے اعلیٰ آفسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا محمد طاہر اورکزئی کو بتا یا گیا کہ طورخم گیٹ پر میڈیکل ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔ بارڈر پر تھرمل سکیننگ گنز کے ذریعے آنے والے لوگوں کی باقاعدہ سکیننگ کا عمل جاری ہے۔طورخم گیٹ پرڈاکٹرز اور ٹیکنیکل طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایمبولینس اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق طورخم بارڈر پر میڈیکل چیک پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے اورپاک افغان دوستی اسپتال طورخم میں آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے جب کہ لنڈی کوتل اور جمرود اسپتالوں میں بھی آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں، طورخم میں عملے کو ایمبولینس بھی فراہم کی گئی ہے۔