مودی ملک میں تعصب کی آگ بھڑ کا رہے ہیں

بھارت: بھارتی کھلاڑیوں کی نارنجی رنگ کی جرسیوں کے استعمال پر بھارت ميں تنازع اپوزیشن جماعتوں نے اسے مودی کی چال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ 2019ءمیں بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی کھلاڑی نیلے رنگ کی بجائے نارنجی رنگ کی جرسیاں استعمال کریں گے جسے بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی رنگ دیتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ نریندرمودی کی یہ ایک چال ہے، وہ کرکٹ کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ یہ مودی کی جانب سے ملک میں تعصب پھیلانے کی ایک سازش ہے، مودی یاد رکھیں کہ بھارتی پرچم ترنگا بھی ایک مسلمان نے تریب دیا تھا، اگر قومی ٹیم کی وردی کا رنگ بدلنا ہی ہے تو اسے ترنگا رنگ دے دیں، قومی ٹیم کو صرف نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنانے کے پیچھے مودی کا کیا مقصد ہے۔ اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ مودی ملک میں تعصب کی آگ بھڑ کا رہے ہیں اور کھیل کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں۔اتوار کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ میں بھارتی ٹیم اپنے 7ویں میچ کے دوران نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنے گی۔