ن لیگ فنڈنگ کیس میں راہ فرار چاہتی ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد:وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے بنک اکائونٹس کا ڈیٹامنگوائے،ن لیگ فنڈنگ کیس میں راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔وزیر مملکت نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ چاہتی ہے کہ ان کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال نہ ہو۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے ڈونرز کا حساب دیا، مزید جانچ پڑتال کیلئے بھی تیار ہیں، پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال بھی مکمل کی جائے،الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کو اپنا کام مکمل کرناچاہیے،مریم ،بلاول اورمولانابڑی فنڈنگ کی باتیں کرتے تھے،پی ٹی آئی کے خلاف سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں ایسا کچھ بھی ثابت نہیں ہوا، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال ہونا خوش آئند ہے،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ سٹیٹ بنک سے تمام سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس کی تفصیلات لیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس میں شفافیت ہونی چاہیے۔