لوئردیرمیں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ،لیویز اہلکارشہید

لوئردیر : صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے لوئردیر میں چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئردیرمیں پولیس اور دیر لیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید ہوگیا ، دہشت گردوں نے لوئردیرکے علاقے ٹاکورومنڈا میں پولیس اوردیرلیویز کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا ، اس حملے میں پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی بھی ہوا جب کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شہید اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا ، جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔