وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکاء کا استقبال کیا۔آئی ایس آئی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملکی سلامتی، افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں خطے میں در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے قومی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔