کورونا وائرس: 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار 467 نئے کیسز، 2 اموات رپورٹ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 467 کیسز سامنے آئے جبکہ وائرس سے 2 اموات ہوئیں۔این سی او سی سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 467 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے،4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر اس وائرس کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 12 فیصد،اسلام آباد میں 11 فیصد،لاہور میں 7 فیصد اور سرگودھا میں 10 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے فیصل آباد میں 8 فیصد،گجرات میں 11 فیصد،لاہور میں 8 فیصد اور اسلام آباد میں 13 فیصد مریض ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 43 ہزار 540 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 757، پنجاب میں 18 ہزار 224، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 237،اسلام آباد میں 3 ہزار 564، بلوچستان میں 361،گلگت بلتستان میں 165 ٹیسٹس اور آزاد جموں وکشمیر میں 232 ٹیسٹ شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 253 ہو چکی ہے، بلوچستان،آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں اس وائرس کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 72 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 947 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار 174 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 708، بلوچستان میں 33 ہزار 661، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433، اسلام آباد میں 1 لاکھ 9 ہزار 495، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 81 ہزار 790،پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 479 اور سندھ میں 4 لاکھ 88 ہزار 608 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 974 ہو چکی ہےجن میں سے سندھ میں 7 ہزار 682 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 13 ہزار 81 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 943 اموات،اسلام آباد میں کل 967 اموات،بلوچستان میں کل 367 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 748 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 38 لاکھ 91 ہزار 112 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 772 مریض زیر علاج ہیں۔