تعمیراتی شعبے کی ترقی، جائیداد ڈاٹ کام اور گولڈ سٹون میں معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد: تعمیراتی شعبے کی ترقی میں معاونت فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ گولڈ سٹون اور جائیداد ڈاٹ کام کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت جائیدادڈاٹ کام اور گولڈ سٹون صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بحریہ ٹاون میں دی6 بلیو ورڈ کے نام سے پاکستان کی سب سے پہلی سمارٹ اور بحریہ ٹاون میں سب سے اونچی بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے چار سالہ معاہدہ طے پاگیا،معاہدے کے مطابق جائیداد ڈاٹ کام اور گولڈ سٹون صارفین کیلئے اس سمارٹ بلڈنگ میں پاکستان کا پہلا انڈور واٹر پارک،شاپنگ مال،فوڈ کورٹ،مسجد، سینما،کمرشل و رہائشی پلاٹس اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔اس حوالے سے اسلام آبادمیں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں جائیداد ڈاٹ کام کے سی ای او عارف اتوزئی ، ایم ڈی حاجی اکبر علی، سی او او عمیر اتوزئی اور کانسپٹ کارپوریشن کے ایم ڈی عابد خان اتوزئی جبکہ گولڈ سٹون کے سی ای او سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف کی موجودگی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ جائیدادڈاٹ کام کے سی ای او عارف اتوزئی نے گولڈ سٹون کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی تعمیرو ترقی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جائیداد ڈاٹ کام نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ گولڈ سٹون کے سی ای او راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ جائیداد ڈاٹ کام کے ساتھ معاہدہ باعث افتخار ہے ۔