رواں سال پورے پاکستان میں ایک کھر ب پودے لگائے جائیں گے، ملک امین اسلم خان

راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے گزشتہ روز ریالٹو پارک کا دورہ کیا اور راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بنایا گیا میاواکی جنگل اور سٹریٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔ انہوں نے چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈی جی آر ڈی اے گلزار حسین شاہ کو 52 مختلف اقسام کے 8500 پودے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا یہ بہت اچھا تحفہ ہے کیونکہ میاواکی میں پودے 10 گنا تیزی کے ساتھ بڑھتے ہیں۔ اس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ آکسیجن کی مقدار میں اضافہ اور رش کے اس ایریا میں قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اس سال 2022ء میں پورے پاکستان میں ایک کھر ب پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم کے میرٹ اور شفافیت کے ویژن کے مطابق جاری ہے۔وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے گرین فکس پودا بھی لگایا۔چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضٰی نے وزیرملک امین اسلم خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا آر ڈی اے ٹیم نے بہت محنت سے یہ کام کیا ہے، اس پر کوئی سرکاری فنڈز نہیں لگے یہ سب کچھ ڈونیشن سے ہوا۔ انہوں نے کہا لوگ یہاں پرنہ صرف لطف اندوز اہو نگے بلکہ بڑا فائدہ یہ ہے کہ سٹریٹ لائبریری سے کتابیں لے کر پڑہیں گے۔کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے بھی وفاقی وزیر چملک امین اسلم خان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا اس کامیاب میاواکی جنگل سے ماحولیاتی آلودگی پر کم سے کم وقت میں قابو پایا جائے گا اور مزید قابو پانے کے لیے شہر کے دیگر مقامات پر میاواکی جنگل لگائے جائیں گے۔ انہوں نے آر ڈی اے کی طرف سے ریالٹو پارک گرین بیلٹ پر8500 لگائے گئے ہیں۔کمشنرراولپنڈی نے پودوں کو دیکھ کرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے آرڈی اے کے اس اقدام کو سراہااور کہا کہ ابھی موسم سرما ہے 2022 میں میاواکی والے پودے گرمی کے موسم میں بڑھتے درجہ حرارت میں کمی کیلئے بہترین ذریعہ اور مدد گار ہوں گے۔آخر میں چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضٰی نے وفا قی وزیرملک امین اسلم خان کو میاواکی جنگل راولپنڈی کی یادگاری شیلڈ اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس آرڈی اے محمد جنید تاج بھٹی کو کامیابی سے میاواکی تکمیل کرنے پر شیلڈ دی۔