ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان:سی ٹی ڈی اور پاک آرمی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں مشترکہ کاروائی،تحریکِ طالبان گنڈاپور گروپ کے دہشت گردوں کے خلاف علاقہ کلاچی جہان خانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، اراضیات میں دہشت گردی کی غرض سے ز یر زمین چھپا ئے گئے،2 راکٹ لانچر معہ 7 گولے، 2 خودکش جیکٹ، 3 خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے پل سوئچ، 3 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ 62فٹ، 34 عدد الیکٹرک ڈیٹونیٹر ،1 بنڈولئیر راکٹ لانچر، 6 بیٹری (9وولٹ)، 10 بیٹری (12وولٹ) اور 1 انٹینا برآمد کرتے ہو ئے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچایا گیا، تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو خفیہ ذرائع سےاطلاع ملی کہ تحریکِ طالبان گنڈاپور گروپ کے دہشت گردوں نے کلاچی کے علاقہ جہان خانی کے اراضیات میں دہشت گردی کی غرض سے اسلحہ و گولہ بارود زیرِ زمین چھپایا ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ علاقہ کلاچی میں تحریکِ طالبان گنڈاپور گروپ دہشت گردی کے واقعات میں کافی سرگرم ہے اور قبل ازیں بھی پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر بم دھماکوں سے حملے کر چکے ہیں۔