خیبر:کسٹم حکام کی دبنگ کارروائی، کروڑوں روپے ​مالیت کی منشیات برآمد

خیبر:ایڈیشنل کلکٹر کسٹم طورخم محمد طیب کی منشیات اسمگلروں کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری ہے۔ایک نئی کاروائی میں پاک افغان بارڈر پر ایک ڈرائیور سے 7 کلو گرام ہیروئن اور 2.5 کلوگرام آئس بر آمد کر لی ہیں جس کی عالمی منڈی میں 10 ملین مالیت بنتی ہے۔یاد رہے کسٹم کلکٹرپشاور نے دو ہفتوں کے دوران پانچ مختلف کارروائیوں میں 3ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑ ی ،چار افغان باشندوں سمیت ایک پاکستانی ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔کسٹم کلکٹریٹ امجد الرحمان کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں 5 بڑی کاروائیاں کیں،524 کلوچرس،255کلوہیروئن،281 کلوافیون،آئس 22 کلوپکڑی گئی ،اسکول اورکالجزمیں طلباء کے لئے منشیات لائی جارہی تھی ،چارافغانی اورایک پاکستانی ملزم کو گرفتار کیا گیا،اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی 5گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئیں،پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھے 3ارب روپے ہے،کسٹم حکام کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد منشیات اسمگلنگ میں اضافہ ہوا۔