خیبر:الخدمت فاؤنڈیشن ​کے تحت امدادی سامان سے لدے مزید 21ٹرک پاک افغان سرحد طور خم پر افغان حکام کے حوالے

خیبر: افغانستان میں مسلسل برفباری اور شدید موسمی حالات سے بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظرالخدمت فاونڈیشن پاکستان نے پاک افغان تعاون فورم کے تحت امدادی سامان سے لدے مزید 21ٹرک پاک افغان سرحد طور خم پر افغان حکام کے حوالے کردی جن میں تین کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کے فوڈ اور ونٹر پیکجز سمیت دیگر امدادی سامان شامل ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے پکتیکا کے بعد نگرہار،کابل،ہلمند،قندہار اور دیگر صوبوں میں عوام کی بڑی تعداد شدید موسمی حالات سے متاثرھو کر نکل مکانی پر مجبور ہیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے گزشتہ روز الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے شعبہ صحت الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن کے مرکزی چیرمین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،الخدمت کے صوبائی نائب صدور ڈاکٹر سمیع اللہ جان ،فدامحمد خان ،ضلع پشاور کے صدر ارباب عبدالحسیب اور صوبائی میڈیا منیجرنورالواحدجدون نے پاک افغان سر حد طور خم پرالخدمت فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے افغان متاثرین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمزید 21ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی چوتھی کھپ امارت اسلامی افغانستان کے انچارج برائے آئی ڈی پیز مولانا شیرزاد اور دیگراعلی حکام کے حوالے کی۔جس میں خشک راشن پرمشتمل فوڈ اور ونٹر پیکج سمیت بچوں اور خواتین کے لئے گرم ملبوسات شامل تھے۔