پاکستان میں کورونا سے مزید 630 افراد متاثر، 2 اموات بھی رپورٹ

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 630 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 12 فیصد،اسلام آباد میں 7 فیصد،لاہور میں 8 فیصد اور سرگودھا میں 13 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 8 فیصد،پشاور میں 8 فیصد،گجرات میں 11 فیصد اور اسلام آباد میں 13 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 44 ہزار 198 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 632،پنجاب میں 19 ہزار 485، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 879،اسلام آباد میں 4 ہزار 122، بلوچستان میں 344،گلگت بلتستان میں 254 ٹیسٹس، آزاد کشمیر میں 482 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 355 ہو چکی ہے۔بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 68 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 565 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 672، بلوچستان میں 33 ہزار 648، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429،اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 823، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 81 ہزار 498،پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 630 اور سندھ میں 4 لاکھ 83 ہزار 165 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 945 ہو چکی ہےجن میں سے سندھ میں 7 ہزار 673 اموات،پنجاب میں 13 ہزار 75 جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں کووڈ۔19سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 933 اموات،اسلام آباد میں کل 967 اموات،بلوچستان میں کل 365 اموات جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 746 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار 972 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 722 مریض زیر علاج ہیں۔