منظور پشتین بھارتی فوج کی زبان بولنے لگا

پشاور:منظور پشتین کا بھارت کی جانب سے حملہ کیے جانے کی صورت میں پاک فوج کا ساتھ نہ دینے کا اعلان۔دونوں ملکوں کے درمیان جنگ چھڑنے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ تاہم اس تمام صورتحال میں جب پوری قوم ایک پیج پر ہے، ملک کے اندر موجود کچھ عناصر اب بھی پاک فوج کیخلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین سے جب سوال کیا گیا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کا مظاہرہ کرتا ہے، تو اس صورت میں وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی فوج کیخلاف لڑیں گے یا نہیں۔اس کے جواب میں منظور پشتین نے بھارت کیخلاف جنگ میں حصہ لینے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ بھارت کیخلاف جنگ فوج کو اکیلے لڑنی چاہیئے۔ منظور پشتین جہاں بھارت کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینے سے گریزاں ہیں، وہیں وہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف بھارت کے زہریلے پراپیگنڈا کو مزید پھیلانے کی کوششوں میں بھی مصروف ہیں۔ اس تمام صورتحال میں محب وطن پشتونوں کی جانب سے منظور پشتین کی حرکتوں کی شدید مذمت کی گئی ہے، اور اعلان کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کیخلاف لڑیں گے، اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بھارتی فورسز کی طرف ظلم کی انتہا کے خلاف ہندوستان کی یوم آزادی پندرہ اگست کو یو م سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔اعلان کے بعد بھارتی حکومت نے بھی پاکستان کے یوم آزادی چودہ اگست پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا جس کے پاکستان میں مقیم پی ٹی ایم کے سربراہ اور پاکستان میں بھارتی ترجمان کا کردارادا کرنے والا منظور پشتین نے بھی جشن آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا عہد کیا لیکن محب وطن پاکستانیوں نے منظور پشتین اور انکے کارندوں کی سازش کو ناکام بناتے ہو ئے پاکستان سمیت پوری دنیا میں پاکستان کی جشن آزادی دھوم دھام سے مناکر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادی۔منظور پشتین دوماہ سے کسی ریلی احتجاج میں شریک نہیں ہو ئے لیکن اچانک انہوں نے ایک بار پھر پختون قوم اور پاکستان کے خلاف سازشیں شروع کردی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر پاک بھارت کے مابین جنگ چھڑ گئی تو پختون نہیں لڑینگے یہ بیان بھارت کے فوجی میجر نے دی تھی منظور پشتین کا مشن مسلہ کشمیر سے لوگوں کا توجہ ہٹانا ہے اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ منظور پشتین اور انکی ٹیم کس کے اشاروں پر چل کر پاکستان میں انتشار پیدا کرنے میں مصروف عمل ہیں لیکن ایمانی جذبے سر شار محب وطن پاکستانی ان کے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے پاک فوج کا ساتھ د یکر ملک کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ دیگی۔