مردان: سی ٹی ڈی کی کاروائی، تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد گرفتار

مردان: محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کاروائی, کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 سرگرم کارکنان محمد طلحہ ٰاور محمد ابراہیم گرفتار، دو عدد IED بم بمعہ افغانی اور ایرانی کرنسی برآمد،تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن محمد طلحہٰ ولد محمد صدیق سکنہ تولاندی صوابی بمقام آدینہ صوابی مردان روڈ بمعہ بارودی مواد موجود ہے اس اطلاع پر دہشت گرد کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر دہشتگرد مذکورہ طلحہٰ کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے ایک عدد بیگ جس میں ایک IED بم بمعہ 600 روپے افغانی اور 10 نوٹ ایک لاکھ والے ایرانی کرنسی، ایک ہزار روپے پاکستانی ایک عدد موبائل فون اورپانچ عدد موبائل سم کارڈ مختلف نیٹ ورک برآمد کرلئے گئے،اسی طرح دوسری کاروائی میں تحریک طالبان پاکستان کا ایک اور سرگرم کارکن محمد ابراہیم عرف ابراہیم ولد مشال سکنہ محلہ آمان آباد یارحسین صوابی کو حسب اطلاع بمقام رینگ روڈ نزد کوربہ ہوٹل کنڈرے سٹاف مردان سے گرفتار کرکے جس کے قبضہ سے ایک پلاسٹک کی بوری برآمد کرکے جس میں ایک IED بم بمعہ8 ہزار روپے پاکستانی ایک عدد موبائل فون اور 6 عدد میموری کار ڈ برآمد کرکے ،ملزمان ضلع مردان ،صوابی میں پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز اور اُنکے املاک کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے کے خلاف مقدمات درج رجسٹر ہوکر تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات کی بھی توقع ہے۔