افواج پاکستان قومی سلامتی پالیسی کے وژن کے مطابق کردار ادا کریں گی،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی : پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کی مضبوطی کیلئے نئی پالیسی اہم سنگ میل ہے،حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے نئی قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی، مسلح افواج پالیسی میں دیے وژن کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے، پاکستان کی قومی سلامتی مضبوط بنانے کیلئے نئی قومی پالیسی بہت اہم ہے۔حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی، جامع فریم ورک قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں میں باہمی روابط کو تسلیم کرتا ہے۔قومی سلامتی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے۔ مسلح افواج پالیسی میں دیے وژن کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی ’قومی سلامتی پالیسی‘ کی منظوری دے دی ہے۔