نواز شریف کی وطن واپسی سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے جیب سے ٹکٹ دینے کی پیشکش کردی ، شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں ، شریف فیملی کے 3 لوگ جو موجود ہیں وہ بھی آجائیں ، عمران کہیں نہیں جارہے اپنی مدت پوری کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک گئے لیکن کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا اور نہ ہی کہیں سےعلاج کرایا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں ، اب تو سننے میں آرہا ہے کہ وہ وطن واپس آرہے ہیں ، اگر نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، شریف فیملی کے 3 لوگ جو موجود ہیں وہ بھی آجائیں ، نوازشریف کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ، اس سب کے باوجود عمران کہیں نہیں جارہے اپنی مدت پوری کریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان ملکی دولت باہر لے جانے والے ہیں ، شہباز شریف نے کہا ہمارا ہاتھ ہوگا اور ان کے گریبان ہوں گے، پہلے آپ خود کو تو دیکھیں، آپ جیسے چور ہمارے گریبانوں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے، شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے جتنے الزامات ہیں کسی پر نہیں ہیں ، پاپڑ والے چنے والے میں نے نہیں نکالے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں لاہور میں ٹینٹ لگانے جارہا ہوں ، آصف زرداری صاحب آپ کے اور ہمارے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آگیا ہے ، بلدیاتی انتخابات کے بعد 4 سال مکمل ہوجائیں گے ، پانچواں سال الیکشن کا ہوتا ہے ، لوگ عام انتخابات کی تیاری کریں گے۔