خیبر: افغانستان کیلئے امدادی سامان کے 24 ٹرک طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے

خیبر: طورخم بارڈر پر افغانستان کے عوام کو جزبہ خیر سگالی کے تحت سعودی عرب کے کنگ سلمان نے 16ٹرک خبیب فاؤنڈیشن کی طرف سے 5ٹرک اور الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 3ٹرک یعنی ٹوٹل 24ٹرک کے امدادی سامان جس میں اشیائے خورد نوش گرم کمبل ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی گاڑیوں کو لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین الخدمت فاونڈیشن کے سربراہ خالد وقاص. جماعت اسلامی کے مرادحسین آفریدی نے افغانستان حکام کے مولوی عبدالوہاب اور دیگر افغان حکام کے حوالے کر دئے. اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے خالد وقاص نے نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں افغانستان عوام کے ساتھ ہیں کیونکہ افغانستان میں سردی ہیں اور عوام کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیں جس کے باعث پاک افغان کوآپریشن فورم. خبیب فاؤنڈیشن الخدمت فاونڈیشن اور سعودی عرب کنگ سلمان کی طرف افغانستان کے غریب عوام لئے اشیاء خورد نوش اور دیگر سامان کا سلسلہ جاری ہیں انہوں نے دیگر عالمی ممالک سے بھی اپیل کی اس مشکل گھڑی میں افغانستان عوام کے ساتھ مالی تعاون کے ساتھ اشیاء خورد نوش اور دیگر امدادی سامان ہنگامی بنیادوں پر دی جائے تاکہ افعانستان عوام کے مشکلات میں کمی آجائے. طورخم بارڈر پر سعودی عرب کنگ سلمان. جبیب فاؤنڈیشن الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے افغانستان عوام کو اشیاء خوردنوش کی 24ٹرک حوالے کرنے پر افغانستان حکام نے پاکستان حکام اور سعودی عرب اور دیگر فلاحی فاؤنڈیشن حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا