حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے، 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن پر شور شرابے کے درمیان کسی نے یہ احساس نہیں کیا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جدید بلدیاتی الیکشن کا نظام کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے، براہ راست منتخب تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے اور مستقبل کے رہنما تیار کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔