پاکستان افغانستان امن واستحکام اورجمہوریت چاہتا ہے،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت، دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیاء میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا ویژن پیش کیا۔ افغان صدر اشرف غنی پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، جس میں افغان صدر نے پاکستانی قیادت، حکام اور اپوزیشن رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم عمران خان سے بھی افغان صدر اشرف غنی نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیاء میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا ویژن پیش کیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے دوستی اور تعاون کا نیا باب کھولنے پر اتفاق کیا گیا ۔طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔خطے میں امن واستحکام اور مثبت اقدامات اٹھانے کا عزم کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے دہائیوں کے تنازعات کا حل مذاکرات میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے افغان امن عمل مذاکرات کا ساتھ دیا۔دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتا ہے۔پاکستان افغانستان امن واستحکام اورجمہوریت چاہتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی اورافغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔