بی آر ٹی پشاور کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی

پشاور: بی آر ٹی پشاور صوبائی دارالحکومت میں ایک کامیاب اور بہترین سفری سہولت پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر اعزاز کا باعث۔بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے بی آر ٹی پشاور کو اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کیاگیا۔اس اعزازی تذکرہ اور ایوارڈ کی دوڑ میں بھارت، امریکہ،روس سمیت 31 ممالک شریک تھے۔

ملکوں کی نامزدگی میں پاکستان اور بی آر ٹی پشاور کی اعزازی تذکرہ میں نامزدگی اعزاز ہے۔ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ سال 2020 سے ہی اس سسٹم کو عوام کی بے ہد پذیرائی حاصل ہوئی اور حکومت خیبر پختون خواہ کی جانب سے اس سسٹم کو عوام کے وسیع تر مفاد میں چلایا گیا۔بی آر ٹی پشاور یومیہ 2لاکھ سے زائد مسافروں کو بہترین سفری سہولت فراہم کر رہی ہے اور دن بہ دن اس سسٹم میں جدت اور سفری اعدادوشمار میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔