ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 9 اموات، 414 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 414افراد نئے کیس سامنے آئے جبکہ 9 افراد جاں بحق ہوئے۔کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹو ں کے دوران خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 414 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 14 فیصد، اسلام آباد میں14 فیصد،ملتان میں16 فیصد اورسرگودھا میں 9 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے لحاظ سے ملتان میں35 فیصد،گجرات میں 13 فیصد،سرگودھا میں 15 فیصد اور صوابی میں 18 فیصد مریض ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار381ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں12 ہزار816 ،پنجاب میں16 ہزار225، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار146،اسلام آباد میں4 ہزار145، بلوچستان میں596،گلگت بلتستان میں324 ٹیسٹ،آزاد کشمیر میں 129ٹیسٹ شامل ہیں۔ ملک بھر میں اب تک کووڈ۔19 سے12 لاکھ 42 ہزار124افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹی لیٹرز پر99 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 14ہزار393ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 85ہزار 254 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 556،بلوچستان میں 33 ہزار 484، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 412،اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 722، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ80 ہزار75،پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 185 اور سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 820 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 737 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 621 اموات، پنجاب میں 13 ہزار27 اموات جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 846 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض ،اسلام آباد میں کل 955 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 360 اموات، گلگت بلتستان میں 186 ، آزاد کشمیر میں742 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 20 لاکھ28 ہزار 156 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 966 مریض زیر علاج ہیں