خیبر: طورخم بارڈر کھول دیا گیا، مسافروں کی پیدل آمدورفت جاری

خیبر: پاکستان سے افغانستان جانے والے افغان مسافروں اور افغانستان سے آنے والے پاکستان کے مسافروں کے لئے طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ، زرائع ۔ گزشتہ روزافغانستان کی فورسز نے رش کے باعث طورخم بارڈر کو دونوں اطراف سے پیدل آمدورفت کے لئے بند کر دیا تھا۔ جبکہ دونوں اطراف سے مال بردار گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا۔ دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے مال بردار گاڑیوں کی دونوں اطراف سے آمدورفت جار ی ہے۔طورخم بارڈر کوآج پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیاگیا، زرائع کے مطابق طورخم بارڈر کے راستے افغان شہری افغانستان جاسکتے ہیں جبکہ افغانستان سے پاکستان کے شہری طورخم بارڈر کے راستے آنے کی اجازت ہوگی.طورخم بارڈر کے راستے آنے والے پاکستانی شہریوں کی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔