باجوڑ: اے ڈی سی اور اے سی کاگورنر گرلزماڈل سکول خار کے ​امتحانی مرکز کا دورہ

باجوڑ:اے ڈی سی اور اے سی باجوڑ کاگورنر گرلزماڈل سکول خار کے امتحانی مرکز کا دورہ،امتحانی مرکز میں بجلی نہ ہونے اور پولیس سیکیورٹی کی کمی کا نوٹس لیا،اے ڈی سی اور اے سی نے امتحان لینے والے عملے کو نقل کے روک تھام کے لئے سخت اقدامت کی ہدایت کی،امتحانی مرکز میں بجلی نہ ہونے اور سیکیورٹی کے لئے پولیس اہکاروں کی کمی پر برہمی کا اظہار اور نوٹس لیا،یاد رہے کہ باجوڑ کے تمام امتحانی مراکز میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات شدید مشکلات کا شکار ہے۔ اے ڈی سی اور اے سی نے امتحانی حال میں مامور سٹاف کو حال میں نقل کرنے والے طالبات سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات اسکے علاوہ دیگر مسائل کا بھی نوٹس لیا گیا۔