باجوڑ: پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

باجوڑ:ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں۔ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ باجوڑ کے افسران نے پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔ زیادہ تر کے پاس پٹرول نہیں تھا۔ انتظامیہ کے افسران نے پیڑول پمپس پر چھاپے مارے اور مختلف پٹرول پمپس خود چیک کئے اور پیڑول پمپس پر ڈیزل اور پیڑول کے سٹاک کو چیک کیا اور مالکان کو وارننگ دی کہ اگر سٹاک کی موجودگی میں سپلائی کو بند کیا گیا تو پٹرول پمپ سیل کیا جائے گا۔اور پمپ مالکان پر واضح کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کے ریٹس کا اطلاق اوگرا کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق کیا جائے ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ کوئی بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگے داموں فروخت نہ کریں اور نہ ہی کوئی ذخیرہ اندوزی کریں.