وزیرستان: پی ٹی ایم کے پروپیگنڈے نے غریب قلفی فروش کی جان لے لی

شمالی وزیر ستان:شمالی وزیرستان میرعلی کے نواحی گاؤں حسوخیل علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے قلفی بیچنے والے شخص کو گولی مارکر شہید کردیا، نامعلوم مسلح نقاب پوش واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقتول کی لاش کو مقامی شہریوں کے تعاون سے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، جہاں ان کی شناخت محمد شبیر ایسٹ بہاولپور پنجاب سے کیاگیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی ایم کے شرپسند عناصر نے مقامی لوگوں کو اکسایا کہ پنجابی قلفی فروش خفیہ اداروں کے اہلکار ہے ،مقامی محب وطن قبائلوں کا کہنا ہے کہ اگر حقیقت میں قلفی فروش خفیہ ادارے کا اہلکار ہے تو وزیرستانی اس کو قتل کر ینگے؟اول تو پنجاب کے لوگ پاکستان بھر میں قلفی فروشی کا کام کرتے ہیں اور اکثریت نہایت غریب ہوتے ہیں، کیا وزیر ستان کے لوگ پنجاب پنجاب بھر میں اپنے کاروبار اور ملازمتیں نہیں کر رہا؟ منظور پشین کا بھائی ملتان میں پڑھ رہا ہے۔اعمائدین نے کہا کہ کیا وزیرستان میں پنجابیوں کا داخلہ بند ہے،پی ٹی ایم کے شرپسند عناصر کا مقصد پشتونوں اور پنجابیوں کے مابین اختلافات پیدا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ دشمن قوتیں پشتون تحفظ موومنٹ کو استعمال کر رہی ہیں۔