قندھار میں طالبان نے بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کرلیا

کابل: افغانستان کے شہر قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر طالبان نے قبضہ کرلیا جس کے بعد قونصل خانے پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

https://twitter.com/AfghanUrdu/status/1414274615162163201?s=20

ویڈیو میں طالبان کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے اور عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے باعث بھارت کی پریشانی بڑھ گئی ہے اور بھارتی سفارتکاروں کا افغانستان سے انخلا جاری ہے، جس کی بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق بھی کردی ہے۔