ٹانک: پاک فوج کی جانب سے فقیر بابا مزاراماخیل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

ٹانک: ٹانک ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی زیر نگرانی دور افتادہ علاقہ فقیر بابا مزاراماخیل میں شہریوں کو پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن کا افتتاح کر دیا گیا سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ایف سی ساؤتھ کے تعاون سے اب تک ٹانک اور اسکے ملحقہ علاقوں میں 14 پانی کے فلٹریشن نصب کئے جا چکے ہیں پانی کےفلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب اماخیل میں منعقد ہوئی جس میں کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ،،معززین علاقہ،،مقامی صحافیوں اور علاقائی عمائدین شریک تھے تقریب کے موقع پر علاقہ عمائدین کاکہنا تھا کہ افواج ہاکستان امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کاموں میں اپنی مدد آپ کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ضلع بھر میں پانی کے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا عظیم الشان منصوبہ جس کے تحت اب تک پانی کے 14 فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جا چکے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں شہری مستفید ہو رہے ہیں عمائدین کا کہنا تھا کہ پانی کے فلٹریشن پلانٹ کے منصوبہ کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے کیونکہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے مذکورہ اقدام سے دوررس نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں صاف پانی کی فراہمی میں بنیادی اقدامات اٹھانے پر آئی عمائدین علاقہ نےآجی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کے کردار کی تعریف کی ہے