چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات

راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سی آرمی چیف نے کورونا وبا کے مشکل وقت میں چین کے پاکستان سے تعاون پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اسے سراہا اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔