کوہاٹ: اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، افغانی سمگلر گرفتار

کوہاٹ: پولیس کی بڑی کاروائی، بڑی تعداد میں خود کار ہتھیار افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کاروائی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی سمگلر فضل رحمان ولد طالب سکنہ افغانستان کو گرفتار کرلیا گیا. انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں اسلحے سے بھرا ٹرک کوہاٹ شہر کے قریب روکا گیا. پکڑے گئے ہتھیاروں میں 5کلاشنکوف، 83 پستول، 45100 کارتوس, درجنوں چارجرز اور اسلحے کے پرزے شامل ہیں. پکڑا جانیوالا اسلحہ درہ آدم خیل سے کوہاٹ ٹل پارا چنار کے راستے افغانستان سمگل کیا جارہا تھا. زیر حراست سمگلر کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا. زیر حراست اسلحہ سمگلر نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کرلیاہے. ہتھیاروں کی بھاری کھیپ سمگل کرتے پکڑے گئے سمگلر کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیاگیا. گرفتار ملزم سے اسلحے کی بین الاقوامی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات متوقع ہیں.