باجوڑ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بہت جلد ہوگا ،ابوبکر شاہ

باجوڑ:باجوڑ چیمبر کے جانب سے باجوڑپریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں جس کے تیاری شروع ہو چکے ہیں باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ کے فرزند ابوبکر شاہ نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا انہوں نے کرکٹ گراونڈ کا جائزہ لیا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی اور وحید گل نے گراونڈ کے حوالے سے تفصیلات بتائی۔ابوبکر شاہ نے کہا کہ گراونڈ کے تیار ہونے تک ہم ایونٹ کے تیاری کرینگے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ یہ ایونٹ خیبر پختونخواہ کے تاریخ کا سب سے بڑا اور کامیاب ترین ایونٹ ہوگا ابوبکر شاہ نے گراونڈ کے حوالے سے کہا کہ جس معیار پر کرکٹ گراونڈ تیار کیا گیا ہے اس پر ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبداللہ شاہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی اور محکمہ سپورٹس کے دیگر عملہ خراج تحسین کے مستحق ہے،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی نے ابوبکر شاہ کو ہر قسم تعاون کے یقین دہانی کرائیں انہوں نے سپورٹس آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔