وزیر ستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وزیر اور محسود قبائل زمینی تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر متفق

وزیر ستان:ضلعی انتظامیہ شمالی و جنوبی وزیرستان کی ایک اہم کامیابی۔چار مہینوں کی کوششوں کے بعد ضلعی انتظامیہ شمالی و جنوبی وزیرستان نے وزیر اور محسود قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ کے حل کے لیے ایک جرگہ بلایا۔ اسسٹنٹ کمشنر لدھا اور اسسٹنٹ کمشنر رزمک نے جرگہ کی صدارت کی اور اتفاق رائے سے دونوں فریقین سے ایک معاہدے پر دستخط لیے گئے ہیں ۔ یاد رہے اس سلسلے میں دونوں فریقین کے درمیان مختلف اوقات میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ہیں۔ جرگے کے ذریعے مذکورہ مسلئہ کا مستقل اور پرامن حل کے لیے راہ ہموار ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ وزیرستان کے وزیر اور محسود قبائل کے مابین ​اراضی تنازعہ کئی عرصے سے جاری تھا ۔