قبائلی ضلع شمالی وزیر ستان میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ کاانکشاف، 2 گرفتار

شمالی وزیر ستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان اور ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ خان گنڈا پور کی ہدایت پر شمالی وزیرستان پولیس نے جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ کا سراغ لگا لیا اور جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ کے دو ملزموں ارشد سکنہ موسکی تحصیل میرعلی اور ملزم رسول محمد ولد احمد خان سکنہ ایپی تحصیل میرعلی کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان کلاشنکوف اور دیگر جدید اسلحہ کا لائسنس تیار کرنے کے لئے ہزاروں ​روپے وصول کرتے تھے۔ ملزمان نے افسران کی جعلی مہریں بنا ر کھی تھیں جبکہ ملزمان کئی عرصے سے اس دھندے میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان سے جعلی لائسنس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں