قبائلی اضلاع کی نوجوان نسل کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے کئی منصوبے جاری ہیں، عاطف خان

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک عاطف خان نے متعلقہ حکام کو ھدایات دی ہیں کہ محکمہ میں جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں جلد مکمل کئے جائیں جبکہ اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نئے منصوبوں پر بھی بروقت کام شروع کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرکے اس بارے پیپر ورک پر بھی کام تیز کیا جائے۔یہ ھدایات انہوں نے محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مختلف نئے منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں سیکرٹری سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عنبر علی خان، مینیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ علی محمود اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو عنبر علی خان نے تفصیلی بریفننگ دی۔صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں شہری سہولت مراکزکے قیام کے لئے ضلعی سطح پر غیر استعمال سرکاری عمارات/اراضی یا مناسب کرایا پر عمارات کی نشان دہی کی جائے اور اسکے لئے ترجیہی بنیادوں پر جلد قانونی قواعد و ضوابط بھی پورے کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبے کے تحت ضلعی سطح پر ایک چھت کے نیچے عوام کو موجودہ وسائل سے ممکنہ بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔عاطف خان نے مزید ھدایات دی کہ آ ئی ٹی سیکٹر دیگر منصوبوں کے قیام کے لئے پراگراس میں بھی تیزی لائی جائے اور اس سلسلے میں بلا وجہ تعطل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا عاطف خان نے مذید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا آئی ٹی سیکٹر میں ضم اضلاع کی نوجوان نسل کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لئے مختلف چھوٹے بڑے منصوبے جیسے ”ایمپلائیبل ڈیجیٹل سکلز فار یوتھ آف مرجڈ ڈسٹرکٹس” جاری ہیں جن سے قبائلی نوجوان مستفید ہو رہے ہیں جو پاکستان اور ضم اضلاع کی ترقی میں کارآمد ثابت ہونگی