جھیل سیف الملوک مائونٹین بائیک ریس بسمہ اور عبداللہ نے جیت لی

پشاور: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن،خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور ایم ٹی بی ایڈونچر ٹرپس و ٹورز کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ایم ٹی بی کلین اینڈ گرین سیف الملوک لیک مائونٹین بائیک ریس گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ جھیل سیف الملوک پر سائیکلنگ ٹریک پر ایونٹ چار کلومیٹر پر محیط تھا۔جس میں پاکستان بھر سے 60 سے زائد سائیکلسٹس نے شرکت کی ۔انفرادی ٹائم ٹرائل میں خواتین کے مقابلوں میں اسلام آباد کی بسمہ نے پہلی۔نتالیا نے دوسری جبکہ کے پی کی ہی نازیہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘مردوں کے انفرادی ٹائم ٹرائل کے مقابلوں میں کے پی کے عبداللہ نے پہلی ، اسلام آباد کے وسیم نے دوسری جبکہ ساجد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔قبل ازیں ریس کا آغاز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سائوتھ ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کیا ان کے ہمراہ آرگنائزنگ سیکرٹری نثار احمد سرمد شباب ‘ ایم ڈی ٹرپس اینڈ ٹورز زاہد جمال اور ڈی ایس او احمد زمان نے بھی شرکت کی۔کھلاڑیوں کے لئے پندرہ ہزارہ اور آٹھ ہزار روپے انعامات اور ٹرافیاں بھی رکھی گئی تھیں۔اختتامی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی سید احمد حسین شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئی’آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے سیکرٹری جنرل نثار احمد خان نے بتایا کہ پہلی مرتبہ 10 ہزار فٹ کی بلندی پر یہ ایونٹ منعقد کیا گیا سائیکل ریس کے انعقاد کا مقصد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو آگے لے جانا ہے اس کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ اور اس کے ساتھ ٹورازم کوبھی فروغ دینے کے لئے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ایونٹ کا سلوگن کلین اینڈ گرین پاکستان تھا جس میں خیبرپختونخوا،پنجاب ‘اسلام آباد ،راولپنڈی ‘،پی او ایف ،’ہزارہ’لاہور،اسلام آباد کی مینز و ویمنز ٹیموں نے شرکت کی اور یہ ایونٹ انتہائی کامیابی کیساتھ منعقد کیا گیا امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح کے مزید ایونٹس بھی منعقد ہوں گے اور سپانسرز آگے آئیں گے۔